یمنیٰ زیدی کی ماہرہ خان کیساتھ خوبصورت تصویر وائرل

پاکستان کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ آئے دن اپنی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں مگر اس بار انہوں نے ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ تصویر شیئر کر کے انسٹا صارفین کے دل لوٹ لیے۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں اداکارائیں پریوں سے کم نہیں لگ رہیں، کریم رنگ کے خوبصورت لباس پہنے سادہ سی دونوں اداکارائیں ایک ساتھ کھڑے خوب جچ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

اداکارہ نے اپنے کیپشن میں ماہرہ خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری کا روشن ترین ستارہ بھی قرار دیا ہے۔

یمنیٰ زیدی اور ماہرہ خان کی ایک ساتھ تصویر دیکھ کرمداح بے حد خوش ہیں کیوں کہ اِن دونوں اداکاراؤں کے چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جس کا اندازہ دونوں کے سوشل میڈیا پر فین فالوونگ کے ذریعے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی کی جاندار اداکاری کا تو ہر کوئی دیوانہ ہے مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اُنہیں ادب سے بے حد لگاؤ ہے، یمنیٰ زیدی خود بھی صوفیانہ کلام لکھتی رہتی ہیں اور اپنے انسٹا گرام پر شیئر کرتی ہیں جسے خوب سراہا جاتا ہے۔

The post یمنیٰ زیدی کی ماہرہ خان کیساتھ خوبصورت تصویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email