شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال، بچوں اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ گھر میں داخل ہونے کی وجہ سے بچوں  اور خاتون سمیت  تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بلوچستان کے شہر زیارت میں پیش آیا  ہےجہاں لگاتار بارش نے سیلابی ریلے  کی شکل اختیار کرلی اور گھر میں داخل ہوکے دو بچوں اور ایک خاتون کو اپنے ساتھ بہا کے لے گئی۔

بچوں کی لاشیں  تلاش کرلی گئی ہیں تاہم خاتون کی لاش کو اب بھی تلاش کیا جارہا ہے۔

The post شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال، بچوں اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email