وزیراعظم کی افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو فوری پکڑنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو فوری پکڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو فوری پکڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اغوا کاروں کو گرفتار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اس واقعے کو قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں۔

عمران خان نے 48 گھنٹوں میں تحقیقات کرکے حقائق سامنے لانے کی ہدایت کردی ہے۔

The post وزیراعظم کی افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو فوری پکڑنے کی ہدایت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email