پاکستان میں موجودہ سفارتکاروں اور انکے اہلخانہ کی سیکیورٹی یقینی بنانا ترجیح ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ سفارتکاروں اور انکے اہلخانہ کی سیکیورٹی یقینی بنانا ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا کہ افغان سفارتخانہ کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی پر ٹیکسی میں سفر کے دوران حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی پر حملے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، افغان سفیر اور انکے اہلخانہ کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کا پتہ لگانے اور گرفتار کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ایسے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اس پریشان کن واقعے کے فوری بعد اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ اور متعلقہ سیکیورٹی احکام مسلسل سفیر اور انکے اہلخانہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں، اس معاملے پر افغان سفیر اور اہلخانہ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

The post پاکستان میں موجودہ سفارتکاروں اور انکے اہلخانہ کی سیکیورٹی یقینی بنانا ترجیح ہے، دفتر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email