اداکارہ ایمن سلیم اور ارسلان نصیر پھر سے ایک ساتھ نظر آئیں گے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور ٹی وی اسکرین جوڑی، معروف یو ٹیوبر اور روسٹر ارسلان نصیر اور اداکارہ ایمن سلیم دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا ہے تاہم اب اس مشہور ٹی وی اسکرین جوڑی کے مداح انہیں کشمیر پریمئر لیگ کے سیزن ون کے لئے فرینچائز اوور سیز واریئرز کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر ایک ساتھ ضرور دیکھ سکیں گے۔

اداکار ارسلان نصیر نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کشمیر پر یمئرلیگ کی فرینچائز اوور سیز واریئرز کی پروموشنل ویڈیو شیئر کرتے ہوئےاپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔

اداکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب اوورسیز واریئرز کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ ایمن سلیم نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ کافی خوش بھی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت ہی خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں کشمیر پریمئر لیگ کے پہلے سیزن کے لئے فرینچائز اوور سیز واریئرز کی برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گی۔

واضح رہے کہ ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کو رمضان میں نشر ہونے والے خصوصی ڈرامے سے کافی شہرت حاصل ہوئی اور ان دونوں کو ایک ساتھ خوب پسند بھی کیا گیا۔

The post اداکارہ ایمن سلیم اور ارسلان نصیر پھر سے ایک ساتھ نظر آئیں گے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email