سندھ حکومت نے پولیس ایکٹ کے شق 26 ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

سندھ حکومت نے پولیس ایکٹ کے شق 26 ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے آج اجلاس میں بغیر ثبوت کے کسی شخص کو گرفتار نہ کرنے کی منظوری دی تھی ، اب ایف آئی آر میں صرف نام ڈالنے پر اب شہری گرفتار نہیں ہوسکیں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی آر میں نام ہونے کے باجود گرفتاری کے لیے پولیس بغیر شواہد کے کسی شہری کو گرفتار نہیں کرسکے گی ، گرفتار شخص پر عدم شواہد پرایس ایس پی رہا کرنے کا احکامات دے سکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گرفتار کرنے کے لیے پولیس کو کال ڈیٹا، سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد لازمی دیکھنا ہونگے ، چیکس سمیت دھوکا دہی کے مقدمے میں چیکس اور دیگر دستاویزات کے شواہد پر مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے ، میڈیکل بنیاد پر مقدمہ دائر کرنے کے متعلقہ میڈیکل دستاویزات کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

The post سندھ حکومت نے پولیس ایکٹ کے شق 26 ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email