آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کا ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کا ہے۔

آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں نے کشمیر کے کونے کونے کا دورہ کیا ہے، دشمن بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگیا ہے کہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کا ہے، لوگ نہ وفاقی حکومت کو جانتے ہیں نہ کسی ووٹ چور کو جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنا ہے آج عمران خان عوام کو سبز باغ دکھانے باغ آرہا ہے، عوام کو اب وہ عمران خان نظر نہیں آرہا جس نے الیکشن میں وعدے کئے۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے غریب کا خیال رکھا مہنگائی نہیں کی، نواز شریف نے عوام کا درد اور تکلیف کو دیکھتے ہوئے کبھی مہنگائی نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صبح اٹھتے ہی سوچتے ہیں مسلم لیگ ن سے انتقام کیسے لینا ہے، عمران خان تمہارے انتقام سے بجلی، گیس اور آٹا سستا نہیں ہوتا۔

مریم نواز نے کہا کہ پہلی بارآزادکشمیروالوں نےتاریخ بدل دی ہے، ڈڈیال آزادکشمیر،عوام جعلی وزیراعظم کونہیں جانتے، 2018 کے الیکشن سے قبل کرپشن ختم کرنےکےسبزباغ دکھائےگئے، عوام کو ایک ایک کلو چینی کے لیے قطاروں میں کھڑا کیا گیا، نوازشریف کہتے تھے آٹے اور چینی کی قیمت نہیں بڑھنی چاہیے، نواشریف نے چینی کی قیمت کو 50روپے سے زائد نہی بڑھنے دیا۔

The post آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کا ہے، مریم نواز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email