کشمیر کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے، آصفہ بھٹو

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے۔

آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے، مودی نے 5 اگست کا اقدام اٹھایا تو وزیراعظم عمران خان نے کہا میں کیا کروں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیر کی خدمت کی، کشمیر میرے دل کے قریب ہے، بی بی شہید دنیا بھر میں کشمیریوں کی آواز بنیں، پیپلزپارٹی کشمیر کی ترقی کیلئے کام کرے گی۔

آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے جو وعدے کیے وہ پورے کریں گے، ہم مودی کومقبوضہ کشمیر سے بھگائیں گے۔

The post کشمیر کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے، آصفہ بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email