سی اے اے کے 6 ملازمین اچانک کورونا وائرس کا شکار

کراچی میں سی اے اے کے 6 ملازمین اچانک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملازمین کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہوئے ہیں اور ان ملازمین میں سی اے اے ہیڈکوار میں شعبہ ایچ آر کے تین ملازمین شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کارگو شعبہ کے تین ملازمین بھی کورونا کا بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کا شکار ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ کورونا ویکسینیشن سے متعلق ڈاریکٹر ایچ آر نے تمام ملازمین کا ڈیٹا 19 جولائی تک فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ تمام 6 ملازمین کو گھروں پر کورنٹائن کردیا گیا ہے۔

The post سی اے اے کے 6 ملازمین اچانک کورونا وائرس کا شکار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email