اداکارہ صرحا اصغر کا اپنے شوہر سے متعلق اہم انکشاف

پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے شوہر سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے اپنی نئی مشکل سے متعلق سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ہمراہ چند سیلفیز شیئر کی گئی ہیں جن میں یہ نوبیاہتا جوڑا خوشگوار موڈ میں نظر آ رہا ہے۔

صرحا اصغر نے سیلفیز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے شوہر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اِن کے ساتھ سلیفی لینا بھی ایک مسئلہ ہے۔

صرحا اصغر کی اس پوسٹ پر اُن کے مداح خوب قہقہے لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ صرحا اصغر نے 2020ء کے آخری دنوں میں خاموشی سے نکاح کر لیا تھا۔

The post اداکارہ صرحا اصغر کا اپنے شوہر سے متعلق اہم انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email