افغان سفیر کی بیٹی کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش

افغان سفیر کی بیٹی کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد ستائیس سالہ سلسلہ خیل کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گاڑی میں لے گئے، لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، یہ واقعہ گزشتہ روز دوپہر کو ڈھائی بجے کے قریب تھانہ کوہسار کے علاقے میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے پچاس روپے کے نوٹ پر افغان سفیر نجیب اللہ کے کمیونسٹ ہونے سے متعلق تحریر بھی درج تھی، اطلاع پر لڑکی کو ایف نائن پارک کے گیٹ نمبر تین کے قریب سے حکمت نامی شخص آفیشل گاڑی میں لے کر گیا اور پمز اسپتال سے لڑکی کا میڈیکل بھی کروایا گیا۔

پولیس کے مطابق ابھی تک پولیس کو لڑکی یا سفارتخانے کی جانب سے تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

The post افغان سفیر کی بیٹی کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email