عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی نے شہریوں کو خوش کردیا

گرمی کے ستائے عوام کیلئے عید الاضحیٰ ٹھنڈی ٹھنڈی پھوار لانے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ پر مون سون کی بارشوں کی نوید سنادی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔

پیشگوئی میں کہا گیا کہ ہوائیں شدت کے ساتھ  ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

اتوارسے بدھ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ، میانیوالی، شانگلہ، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، گلگت، بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ۔

The post عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی نے شہریوں کو خوش کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email