آمنہ الیاس نے خواتین کے مسائل سے پردہ اٹھا دیا

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی سوشل میڈیا پر ایک نئی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ایسی خاتون کا کردار نبھا رہی ہیں جو کہ اپنے چہرے سے غیر ضروری بالوں کی تھریڈنگ کے لئے بیوٹی پارلر ڈھونڈ رہی ہے اور چہرے پر بالوں کی زیادتی کے سبب لڑکی کے بجائے لڑکا نظر آ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

آمنہ الیاس نے انسٹا گرام پر ایک نئی ویڈیو شئیر کی جس میں خواتین کو لاک ڈاؤن کے دوران بیوٹی سیلون بند ہو نے کے نتیجے میں پیش آنے والے مسائل سے پردہ اُٹھایا گیا ہے۔

آمنہ الیاس کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں بہترین اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی اُن کے مداح بھی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ گئے ہیں۔

آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور آئے دن اپنی دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں، فالوورز اور دوستوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

The post آمنہ الیاس نے خواتین کے مسائل سے پردہ اٹھا دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email