پاکستان دوسرےممالک کی سرحدوں کااحترام کرتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر بابرافتخار نے کہا کہ پاکستان دوسرےممالک کی سرحدوں کااحترام کرتا ہے اور دوسروں کوبھی پاکستان کی سرحدوں کااحترام کرناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر بابرافتخار نے کہا کہ بھارت پوری طرح فرسٹریشن کاشکارہے اور موجودہ حالات میں اس وقت سب سےبڑااسپائلر ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کا الزام بےبنیادہ ہے ، پاکستان نے افغانستان میں کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی ، پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے عناصر افغانستان سےآپریٹ ہوتےہیں ، پاک سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کاعمل دخل اوراثرورسوخ بہت زیادہ ہے ، بھارت نےاسی وجہ سےافغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کی ، 18 ہزار سےزائددہشتگردمارےگئے ، آپریشن کےدوران بڑی تعدادمیں اسلحہ اوربارودی موادقبضےمیں لیاگیا۔

میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ پاکستان میں کوئی دہشتگردگروہ موجودنہیں ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفسادانتہائی کامیاب رہا ، خطےمیں امن کیلئےپاکستان کےتعمیری کردارکودنیانےسراہا ، قوم کےتعاون سےدہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑی ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں82ہزارسےزیادہ قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کواربوں ڈالرزکانقصان ہوا ، 46 ہزار مربع کلومیٹرسےزیادہ علاقہ دہشتگردوں سےپاک کیا ، پاکستان میں تمام نوگوایریازختم کردیےگئے ، افغان بارڈرپر90فیصدفینسنگ مکمل ہوچکی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بارڈرپرسیکٹروں پوسٹیں قائم کی گئی ہیں ، بارڈرپرجدیدبائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب بھی کی گئی ، صرف نوٹیفائی کراسنگ پوائنٹس سےکراسنگ ہوسکےگی ، ایف سی کی استعدادکارمیں بھی بےپناہ اضافہ ہوا ، بلوچستان،قبائلی اضلاع میں آپریشنزکےدوران42دہشتگردوں کومارا ، افغانستان میں دہشتگردگروپوں کےدوبارہ فعال ہونےکاخدشہ ہے۔

میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ بلوچستان میں شدت پسندگروپوں کوبھی تقویت مل سکتی ہے ، دہشتگردی کےخلاف طویل اورصبرآزماجنگ لڑی ، ہم نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں بےمثال کامیابیاں حاصل کیں ، اپنی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جانےدیں گے ، امریکی فوج کےانخلاکےبعدحالات سےنمٹنےکیلئےپوری تیاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کیلئےجواقدامات کرنےتھےکرلیے ، افغانستان میں بدامنی کاسب سےبرااثرپاکستان پرپڑےگا ، پرامن افغانستان کاسب سےزیادہ فائدہ پاکستان کوہوگا ، دہشتگردتنظیموں کےدوبارہ فعال ہونےکاخدشہ ہے ، پاکستان افغان امن عمل کیلئےسنجیدگی سےکرداراداکررہاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر بابرافتخار نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کاضامن ہرگزنہیں ، افغانستان کےمستقبل کافیصلہ افغان فریقوں نےہی کرناہے ،  خطے کی صورتحال پر گہری نظر ہے ، افغانستان میں بدامنی کا اثر پاکستان پر پڑےگا ، پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہے۔

The post پاکستان دوسرےممالک کی سرحدوں کااحترام کرتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email