ریلوے انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر دو عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا

ریلوے انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے اضافی رش کے پیش نظر دو عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے 19 جولائی کو دوپہر 1 بجے روانہ ہوکر کراچی کینٹ ، حیدرآباد، روہڑی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، خانیوال ، فیصل آباد، سانگلہ ہل، وزیر آباد اور لالہ موسیٰ اسٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بج کر 35 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ دوسری عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے 24 جولائی کو دن 11 بجے روانہ ہوکر لالہ موسیٰ، وزیر آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، خانیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یار خان، روہڑی، حیدرآباد، لانڈھی، ڈرگ روڈ اور کراچی کینٹ پر اسٹاپ کرتی ہوئی اگلے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔

ترجمان ریلوے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عید اسپیشل ٹرینیں گیارہ اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہوں گی۔

The post ریلوے انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر دو عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email