تیز ترین انٹرنیٹ کی کامیاب آزمائش

ٹوکیو میں تیز ترین انٹرنیت کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے جس کے دوران  319 ٹیرابٹس فی سیکنڈ کی ناقابلِ یقین رفتار سے ڈیٹا منتقل کیا گیا ہے۔

اس تجربے میں صرف ایک سیکنڈ کے دوران تقریباً 817 بلیو رے ڈسک جتنا ڈیجیٹل ڈیٹا ٹرانسفر کیا گیا۔

حالیہ تجربے میں آج کل کے روایتی آپٹیکل فائبرز استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا کو 3000 کلومیٹر دور تک نشر کیا گیا، جس سے امید کی جارہی ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کا تجارتی پیمانے پر استعمال کرنے کے لئے معمولی اضافی اخراجات کی ضرورت ہوگی۔

اس انتظام کے تحت ڈیٹا منتقلی کی اوسط رفتار 580 گیگابٹس فی سیکنڈ رہی جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 319 ٹیرابٹس فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ جاپان اُن چند ممالک میں شامل ہے جہاں عوام کو سب سے تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ (10 گیگابٹس فی سیکنڈ) کی سہولت حاصل ہے۔ نئی اوسط رفتار اس سے بھی 58 گنا زیادہ ہوگی۔

The post تیز ترین انٹرنیٹ کی کامیاب آزمائش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email