ازبکستان کی حکومت نے جو محبت اور احترام دیا اس کیلئے مشکور ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ازبکستان کی حکومت اور عوام نے وزیر اعظم عمران خان کو جو محبت اور احترام دیا اس کیلئے مشکور ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ وزیر اعظم کے دورے نے وسطی ایشیا کے ساتھ معاشی اور اسٹریکجک تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔

 

 

انہوں نے یہ بھی کہ پشاور سے تاشقند ٹرین اور روڈ نیٹ ورک دو عظیم منصوبوں سی پیک اور ای یو کو آپس میں ملا دیگا۔

The post ازبکستان کی حکومت نے جو محبت اور احترام دیا اس کیلئے مشکور ہیں، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email