کراچی کے نوجوان کو آصف علی کے آئیڈیا نے بہت متاثر کیا ہے،عثمان ڈار

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کراچی کے نوجوان آصف علی کے زبردست بزنس آئیڈیا نے بہت متاثر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی امور اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ دنیا بھر میں ایسے آئیڈیاز کی ہی قیمت ہے، خوشی ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی سنور سکے گا۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان میں انٹرپینیورشپ کی سوچ کو عام کرنے کیلئے بچوں کو آغاز میں ہی اس کی تربیت کی فراہمی شاندار قدم ہے۔

 

The post کراچی کے نوجوان کو آصف علی کے آئیڈیا نے بہت متاثر کیا ہے،عثمان ڈار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email