ملک میں بھارتی وائرس ڈیلٹا کا خطرہ بڑھ گیا

لاہور میں بھارتی وائرس ڈیلٹا کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

محکمہ صحت پرائمری سیکنڈری نے 12 ڈیلٹا وائرس کے کیسزز کی تصدیق کر دی ہے، محکمہ صحت پرائمری سیکنڈری کی جانب دو روز قبل 28 مشتبہ نمونے لیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت نے 28 مشتنہ نمونوں میں سے 12 میں تصدیق کر دی ہے، مشتنہ نمونے میو، سروسز، جناح ہسپتال کے  28  مریضوں سے لیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت پرائمری سیکنڈری کی لیب میں ڈیلٹا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری صحت پرائمری سیکنڈری سارہ اسلم کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی لیبارٹریوں میں بھارتی وائرس کی تشخیص کی تمام مشینیں اور کٹ موجود ہیں، شہر میں بھارتی وائرس کی روک تھام کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں

سارہ اسلم کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی وائرس کے پھیلاؤ دوسرے وائرس سے 50 فیصد زیادہ ہے، بھارتی وائرس سے بچاؤ کا  واحد حل ویکسین ہے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے بھارتی خطرناک وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

The post ملک میں بھارتی وائرس ڈیلٹا کا خطرہ بڑھ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email