لوگ اس نااہل حکومت سے بیزار ہو چکے ہیں، شازیہ مری

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آج ملک میں مہنگائی کی سونامی ہے اور لوگ اس نااہل حکومت سے بیزار ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ جب سے ملک پر یہ سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے ملک کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں، وزیروں کے پاس مغلیزات اور گالیاں بکنے کے علاوہ کچھ اور کہنے کو نہیں ہے، سلیکٹڈ وزیرِاعظم کو اپنے ملک کے حالات کا ادراک نہیں اور دوسرے ممالک کے ماہر بنے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نااہل وزیرِاعظم کی ناقص اور نالائق طرزِحکمرانی کی بدولت لوگ اپنا ذہنی سکون کھو چکے ہیں، آئے دن تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، وزراء روز درجنوں پریس کانفرینس کرکے اپوزیشن کو گالیاں دیتے ہیں لیکن عوام کے لیئے کوئی اعلان نہیں کیا جاتا، عوام ان بدتمیز اور بدتہزیب وزراء کی بداخلاقی سے تنگ آچُکے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی وہی کریمینل سینڈیکیٹ ہے جسکا ذکر وہ اس وقت کرتے تھے جب  تیل اور ڈیزل کے قیمتوں میں اضافہ ہوتا تھا، آج عمران احمد نیازی اور اسکا ٹولہ عوام پر بوجھ ڈال کر اپنی جیبیں بھر رہے ہیں، لگتا ہے عمران نیازی بھول گیا کہ جب جب تیل کی قیمت اوپر جاتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، آج ملک میں مہنگائی کی سونامی ہے اور لوگ اس نااہل حکومت سے بیزار ہو چکے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی پاکستانی عوام پر بوجھ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

The post لوگ اس نااہل حکومت سے بیزار ہو چکے ہیں، شازیہ مری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email