ایکسپو سینٹر میں رجسٹریشن کا عمل معطل ، ملازمین سراپا احتجاج

پاکستان کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں رجسٹریشن کا عمل معطل ہوگیا ہے ، مظاہرین پلے کارڈ اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین نے عوام کی رجسٹریشن کا عمل روک دیا ہے کیونکہ ایکسپو سینٹر میں پچھلے  3 ماہ سے ورکرز کو  تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے جو وعدہ کیا تھا وہ بنھایا جائے ، ہمیں تنخواہ نہیں ملے گی تو تو کام بھی نہیں ہوا گا۔

واضح رہے کہ ویکسین لگوانے والے کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد واپس جانے لگے ہیں۔

 

The post ایکسپو سینٹر میں رجسٹریشن کا عمل معطل ، ملازمین سراپا احتجاج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email