لاہور: تمام اسٹورز پر پھل اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے لگیں

لاہور میں تمام اسٹورز پر پھل اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے تمام اسٹورز پر سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد نہ ہو سکا ہے جس سے باعث آم، آڑو، جامن اور کیلے سمیت تمام پھل عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ سویرا اسٹورز، رحیم اسٹورز، سمیت تمام اسٹور من مانے دام وصول کر رہے ہیں، سبزیاں بھی اپنی مرضی کے ریٹس پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب اسٹور منیجر کا کہنا ہے کہ پانچ سبزیاں اور دو پھل سرکاری ریٹ کے مطابق دیں گے، ڈی سی لاہور سے طے شدہ معاہدے کے مطابق کام کررہے ہیں۔

The post لاہور: تمام اسٹورز پر پھل اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے لگیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email