پاکستان میں کورونا سے مزید 39 افراد جاں کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 39 افراد جاں کی بازی ہار گئے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ نئے اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا سے 39 اموات  اور 2 ہزار 783 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس سے بعد ملک میں  میں مثبت کیسزکی شرح5 عشاریہ 65 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں  میں 49 ہزار 247 ٹیسٹ کئےگئے ہیں جس کے ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 22 ہزار 760 ہوگئی ہے اور کورونامتاثرین کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا سے 10865  اورسندھ میں 5697 اموات ہوئیں ہیں، خیبرپختونخوا میں 4380 اور‏اسلام آباد میں 787 اموات ہوئیں ہیں، بلوچستان 319 اور‏گلگت بلتستان  114  اموات ہوئیں ہیں اس کے علاوہ آزاد کشمیرمیں کورونا سےاموات کی تعداد 598 ہوگئی ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 890 افراد متاثر ہوئے ہیں اور سندھ میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 103 ہوگئی ہے، کے پی کے میں 1 لاکھ 40 ہزار 293 ، بلوچستان میں 28 ہزار 884 افراد متاثر ہوئے اس کے علاوہ اسلام آباد میں 84 ہزار 399 اور آزاد کشمیر میں 21 ہزار 811 افراد اور گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 7288 ہوگئی ہے۔

واضح رہےکہ ملک میں ایکٹیوکیسزکی تعداد 45 ہزار 579 ہوگئی ہے اور اسپتالوں میں2 ہزار798 مریض زیرعلاج ہیں اس کے علاوہ اسپتالوں میں230مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔

The post پاکستان میں کورونا سے مزید 39 افراد جاں کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email