حرا مانی نے دیا مداحوں کو ایک اور خوبصورت پیغام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل حرا مانی اداکاری کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور کافی شوخ مزاج کی بھی مالکن ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کے لئے ایک تربیتی اور بے حد خوبصورت پیغام دیا ہے۔

اداکارہ حرا مانی نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ  کوئی بھی مکمل نہیں ہوتا ہے اور نا ہی پرفیکٹ ہوتا ہے اس لئے اپنے آپ کو پرفیکٹ کرنے کے لئے اپنی زندگی کو مشکل نہیں بنائیں۔

حرا مانی نے مزید کہا ہے کہ زندگی ملتی اسی لئے کہ انسان غلطی کرے اور پھر اس سے سیکھ حاصل کر کے چیزوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں اور ٹھیک نہیں بھی ہوسکے تو اس میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کوئی بھی انسان پوری طرح خوش نہیں ہوتا ہے کوئی نا کوئی مسائل، مشکلات اور پریشانی کا شکار ہوتا ہے اس لئے اپنی زندگی کو دوسروں کی زندگی سے ملانے کی کوشش نا کریں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ زندگی میں کوئی بھی اگر کامیاب ہوتا ہے اس کا فائدہ ہوتا ہے اور نقصان کا ازالہ بھی اسی انسان کو کرنا پڑتا ہے اور اس وقت میں والدین کے علاوہ کوئی ساتھ نہیں ہوتا ہے۔

حرا مانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپنی غلطیوں کے لئے دوسروں کو الزام دینا بہت بری بات ہے اس لئے اپنی امیدیں صرف اللہ سے وابستہ رکھیں ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی اپنے مداحوں کے لئے ایک تربیتی پیغام دیا تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرا مانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کچھ اچھا ہونے کے لئے کچھ برا ضرور ہوتا ہے ، اس لئے اگر تمہارے ساتھ کچھ برا ہورہا ہے تو پریشان نہیں ہو۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اگر تمہارے ساتھ کچھ غلط ہورہا ہے تو اب ضرور کچھ اچھا ہونے والا ہے۔

The post حرا مانی نے دیا مداحوں کو ایک اور خوبصورت پیغام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email