فلک اور سارہ نے شادی کی پہلی سالگرہ پر دیا مداحوں کو بڑا سرپرائز

پاکستانی گلوکار فلک شبیر اور پاکستانی ادکارہ و ماڈل سارہ خان کی گزشتہ سال شادی ہوئی ہے جس کے بعد یہ جواڑا سوشل میڈیا کی زینت بنا رہتا ہے۔

فلک شبیر اپنی بیگم سارہ خان کو خوش کرنے کے لئے نئے انداز اپناتے ہیں جو کہ مداحوں کو بہت پسند بھی آتے ہیں۔

حال ہی میں اس جوڑے کی ایک نئی میوزک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں فلک اور سارہ نے اپنے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز پیش کیا ہے۔

گزشہ روز اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانی گلوکار  فلک شبیر اور پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے اپنے مداحوں کے لئے اپنی محبت بھری ایک میزک ویڈیو ریلیز کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

اس میوزک ویڈیو کے حوالے سے مداحوں کا ماننا ہے کہ فلک شبیر نے اپنا گانا ’زندگی‘ اپنی زندگی سارہ خان کے نام کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سارہ خان اور فلک شبیر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ بہت جلد اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے والے ہیں جس کے لیے وہ بہت پُرجوش ہیں اور ہمیں اُمید ہے کہ سرپرائز سے مداح بھی خوش ہوں گے۔

اسکے علاوہ اداکارہ سارہ خان شادی نے پہلی سالگرہ پر دیئے جانے والے سرپرائز کے حوالے سے مداحوں کو بتایا تھا کہ 16 جولائی کو اپنی پہلی شادی کی سالگرہ کے موقع پر فلک شبیر اپنا گانا ’زندگی‘ ریلیز کریں گے۔

The post فلک اور سارہ نے شادی کی پہلی سالگرہ پر دیا مداحوں کو بڑا سرپرائز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email