جیت کیلئے ہمیشہ بطور ٹیم پرفارم کرنا ہوگا ، شاہین آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیت کیلئے ہمیشہ بطور ٹیم پرفارم کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سیریز ہارتے ہیں تو بری بات ہوتی ہے، جیتتے ہیں تو اچھی باتیں ہوتی ہیں جبکہ  جب ٹیم ہارتی ہے تو اس کو سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

آن لائن پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی ہے ، ہم اچھا اسٹارٹ کرکے بطور ٹیم کافی اچھا محسوس کرررہے ہیں جبکہ یہاں بولرز کیلئے کھیلنا آسان نہیں تھا۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز میں ہم برا کھیلے کیونکہ وہ برا وقت تھا ، اس مومینٹم کو جاری رکھیں گے۔

لیونگ اسٹون نے کافی اچھی اننگز کھیلنے کی کوشش تھی کہ اس کو اسٹرائیک سے دور رکھیں گے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کوچنگ اسٹاف نے ہمیں برے وقتوں میں سپورٹ کیا اور اعتماد دیا ہے۔

 

 

 

The post جیت کیلئے ہمیشہ بطور ٹیم پرفارم کرنا ہوگا ، شاہین آفریدی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email