بگ باس 14 کے رنر اپ راہول ویدیا نے شادی کرلی

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنراپ اور گلوکار راہول ویدیا  نے شادی کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راہول ویدیا اور دیشا پارمرنے آج دوپہر میں ممبئی ایک ہوٹل میں اپنی قریبی دوست دیشا پارمر کے ساتھ شادی کر لی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ( ) (@jaslyxduniya.fc)

سوشل میڈیا پر راہول ویدیا اور دیشا پارمر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار نے گولڈن رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

 جبکہ اُن کی اہلیہ گلابی رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں مبلوس ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بھارتی گلوکار کی شادی کی تقریب میں اُن کے دوست علی گونے سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

راہول ویدیا نے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ وہ 16جولائی کو دیشا پارمر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

راہول ویدیا اور دیشا پارمر کی شادی کی خوشخبری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ راہول ویدیا نے بگ باس کے سیزن 14 کے دوران اپنی قریبی دوست دیشا پارمر کو شادی کی پیشکش کی تھی اور دیشا نے گھر سے باہر ہوتے ہوئے اپنے دوست کی پیشکش قبول کرلی تھی۔

The post بگ باس 14 کے رنر اپ راہول ویدیا نے شادی کرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email