دنیا کا سب سے طویل ترین کیڑا

دنیا کا سب سے طویل ترین کیڑا چینی عجائب گھر میں موجود ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی عجائب گھر سے وابستہ ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کا سب سے طویل ترین کیڑا ان کے عجائب گھر میں موجود ہے۔

یاد رہے2014 میں انہوں نے جنوبی چین کے جنگلات سےا درخت کی سوکھی ٹہنی کی مانند ایک کیڑے کو دریافت کیا تھا۔

45 سالہ ژاو نے اس کیڑے کو لے کر میوزیم میں رکھا جس نے دسمبر میں 6 انڈے دیئے تھے۔

 ان میں سے ایک طویل ترین کیڑا پیدا ہوا جس کی لمبائی 64 سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اس سے قبل دنیا کا سب سے طویل کیڑا ملائیشیا میں 2008 میں دریافت ہوا تھا جو کہ 56.7 سینٹی میٹر لمبا تھا۔

The post دنیا کا سب سے طویل ترین کیڑا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email