حریم شاہ کو ترکی میں نیا پارٹنر مل گیا؛ ویڈیو وائرل

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ ترکی میں سیر و تفریح میں مصروف ہیں، جن کی آئے روز نئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کے ساتھ ایک سیاہ فام شخص موجود ہے جو اُن کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا ہے۔

حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

اس سے قبل ایک ویڈیو حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھی جس میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ متنازعہ ٹک ٹاکر ترکی کے کسی بیوٹی سیلون میں موجود ہیں اور اپنے بالوں کو کلر کروا رہی ہیں۔

اس دوران اپنی مشکل کا حال سناتے ہوئے حریم شاہ کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ وہ اس وقت تر کی میں ایک بیوٹی سیلون میں موجود ہیں اور یہاں کے اسٹاف کو اردو سمجھ میں آ رہی ہے اور نہ انگریزی۔

پریشان حال ٹک ٹاکر نے بتایاکہ اگر بیوٹی سیلون کے عملے کو انگریزی آتی تو وہ اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی سے ہی عملے کو بات سمجھا دیتیں، اُنہیں اسٹاف کے ساتھ بات کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایاکہ ابھی تک کی ساری بات بھی اُنہوں نے عملے کو اشاروں میں سمجھائی ہے۔

The post حریم شاہ کو ترکی میں نیا پارٹنر مل گیا؛ ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email