عمران صاحب کے الزامات کی سیاست دفن ہو گئی ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کے الزامات کی سیاست دفن ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں پی ٹی آئی کے پھر جواب جمع نہ کروانے پر بیان دیا جس میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے جھوٹے الزامات لگائے اور 2017 سے عدالت سے مفرور ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے شہباز شریف پر بے بنیاد الزام لگایا اور اب عدالت میں جواب دینے کی ہمت نہیں ہے، عمران صاحب عدالتوں میں جھوٹے الزامات ثابت نہیں کر سکے، شہباز شریف پانچ سال سے عدالت میں بلا رہے ہیں لیکن جھوٹے کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ معزز عدالت 27 جولائی کو فیصلہ سنائے گی، نیب نیازی گٹھ جوڑ الزام لگا کر عدالتوں سے مفرور ہے، عمران خان جھوٹ بولتے ہیں اور پھر اس کو چھپانے کے لئے سو جھوٹ اور بولتے ہیں۔

The post عمران صاحب کے الزامات کی سیاست دفن ہو گئی ہے، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email