واٹس ایپ صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ کمپنی نے اہم اعلان کردیا

پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی عالمی شہرت یافتہ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 29 لاکھ اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے یہ اقدام نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے تحت اٹھایا ہے، اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ بند کیئے گئے اکاؤنٹس کو 15 مئی سے 15 جون کے عرصے میں بند کیا گیا۔

پابندی کا شکار ہونے والے اکاؤنٹس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انتظامیہ نے کہا کہ ان میں سے پچانوے فیصد اکاؤنٹس کو بغیر اجازت بہت زیادہ پیغامات کی پاداش میں بند کیا گیا ہے،

واٹس ایپ کے مطابق دنیا بھر میں اوسطاً 80 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی یا انہیں ختم کیا جاتا ہے، اس عرصے کے دوران متعدد پارٹیوں کی جانب سے شکایات یا مسائل کی نشاندہی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

The post واٹس ایپ صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ کمپنی نے اہم اعلان کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email