عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پنجاب حکومت نے عیدالضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں 20 سے 22 جولائی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔

یاد رہے کہ انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر حکومت کو عید الاضحیٰ پر پانچ چھٹیوں کی تجویز دی تھی۔

تجویز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی لیکن حکومت نے عید پر صرف 3 چھٹیوں کی منظوری دیتے ہوئے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔

The post عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email