کس ملک میں دنیا کا مہنگا ترین سوپ ملتا ہے؟

دنیا کا مہنگا ترین سوپ چین میں واقع ریسٹورینٹ میں تیار کیا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسٹورینٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کے ریسٹورینٹ کا تیار کردہ سوپ جس کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہے اور یہ دنیا کا مہنگا ترین سوپ ہے۔

دنیا کا مہنگا ترین سوپ، قیمت2 لاکھ40 ہزار روپے

ریسٹورینٹ کے مالک نے بتایا کہ اس کی تیاری میں انتہائی مہنگے اجزا استعمال کئے جاتے ہیں۔

سوپ کے ایک پیالے کے لئے ایک ماہ قبل آرڈر دینا ضروری ہوتا ہے، جس کی تیاری میں 12 ماہر شیف حصہ لیتے ہیں۔

چین میں دنیا کا مہنگا ترین سوپ

واضح رہے کہ مذکورہ سوپ کو 6 ماہ قبل ریسٹورینٹ کے مینو میں شامل کیا گیا تھا اور اب تک اس کے صرف آرڈرز بک کئے گئے ہیں۔

The post کس ملک میں دنیا کا مہنگا ترین سوپ ملتا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email