25 جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی فتح کا سورج ہوگا، شہباز گِل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ 25 جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی فتح کا سورج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گلگت کے بعد کشمیر میں بھی نااہلوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، ملک کو اندھیروں میں دھکیل کر لندن میں بیٹھے ہوئے شخص کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا حق ادا کرنے کے بجائے سجن جندل سے ملاقاتیں کرنے والے آج کس منہ سے کشمیریوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں، کشمیر میں کھڑے ہو کر بھارتی بیانیے کی تشہیر شرمناک حرکت ہے، الیکشن میں جیت کیلئے مریم نواز  اور  انکے حواریوں نے تقسیمِ کشمیر نام کا گھٹیا بیانیہ شروع کیا۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر میں عیاں کرنےوالےعمران خان ہیں، آج بھی تاشقند میں بھارتی صحافی نے سوال کے جواب میں آر ایس ایس نظریہ بے نقاب کیا ہے، کیلبری کوئین کو جلسے میں گلا پھاڑ کر بھارتی بیانیے کی تبلیغ سے ووٹ نہیں ملیں گے۔

The post 25 جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی فتح کا سورج ہوگا، شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email