آزاد کشمیر کا الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو بہت نقصان ہوگا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کا الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو بہت نقصان ہوگا۔

آزاد کشمیر کے ضلع برنالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ برنالہ کے لوگوں کو پیشگی مبارکباد دیتی ہوں، مخالفین کے سب جلسے بھی ملا لو تو مسلم لیگ ن کے ایک جلسے کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتے، پاکستان میں سیاسی طاقت ایک ہی ہے جس کا نام مسلم لیگ ن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے، گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو صرف 2 سیٹیں ملی تھیں، ڈسکہ انتخابات میں الیکشن کمیشن افسرا دھند میں لاپتہ ہو گئے تھے، اگر جولائی میں دھند نہ چھائی تو الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی، ڈسکہ کے عوام نے اس دھند میں سے بھی ووٹ چوروں کو ڈھونڈ نکالا تھا، آزاد کشمیر کا الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو بہت نقصان ہوگا، الیکشن چوری کیا تو آزاد کشمیر کے عوام نہیں چھوڑیں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آزادکشمیرکا الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی، پاکستان میں سیاسی طاقت صرف مسلم لیگ ن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ عمران خان کی وجہ سے ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی چینی، گھی اور آٹا مہنگے ہوگئے۔ حکمرانوں کی نااہلی سےقیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ ایسے شخص کے حق میں نہیں دیا جاسکتا جس کی اپنی پہچان کوئی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوسازش کےذریعےاقتدارسے ہٹایا گیا، نوازشریف پرجھوٹے مقدمات قائم کیےگئے۔

The post آزاد کشمیر کا الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو بہت نقصان ہوگا، مریم نواز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email