پاکستان میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی

اسلام آباد میں کل شروع ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی انخلا کے بعد افغانستان کی بدلتی صورتحال اور مستقبل کے چلینجز سے متعلق پاکستان ‏کی میزبانی میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔

پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر کانفرنس ملتوی کی ہے جبکہ افغان امن کانفرنس اب عید الاضحی کے بعد ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ جامع وفد مزاکرات میں بھیجنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کانفرنس ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان امن کانفرنس 17 سے19جولائی کے درمیان ہونا تھی جو اب ملتوی کردی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ افغان امن کانفرنس اب عیدالاضحیٰ کے بعد ہو گی اور نئی تاریخ کا اعلان بعد ‏میں کیا جائےگا۔

The post پاکستان میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email