‏حکومت طبقات پر قیمتوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی لارہی ہے، فرخ حبیب

 وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت پسے ہوئے طبقات پر قیمتوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی لارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ این آر ٹی سی 4 ہزار یوٹییلٹی اسٹورز کی کمپیوٹرائزیشن کررہا ہے تا کہ شفافیت سے سبسڈی حقدار تک پہنچائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں مجموعی طور پر منہگائی 40 فیصد اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 124 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ملک بھر کے 4 ہزار 900 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز پر نظر ثانی قیمتوں کے باوجود بھی عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے گھی ، چینی اور آٹا مارکیٹ کی نسبت 15 تا 18 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہے۔

 وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ جنوری 2020 سے جون 2021 تک یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو تقریباً 30 ارب کی سبسڈی دی گئی ہے۔

The post ‏حکومت طبقات پر قیمتوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی لارہی ہے، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email