پی سی بی نیوزی لینڈ کے ساتھ 2 اضافی ٹی 20 میچ کھیلنے کا خواہشمند

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کے ساتھ دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا خواہشمند ہے۔

پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی تجویز دے دی ہے۔

 یادرہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ستمبر، اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

The post پی سی بی نیوزی لینڈ کے ساتھ 2 اضافی ٹی 20 میچ کھیلنے کا خواہشمند appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email