چالیس لاکھ جعلی شناختی کارڈ نادرا کی صلاحیت پر سوالیہ نشان ہے، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چالیس لاکھ جعلی شناختی کارڈ نادرا کی صلاحیت پر سوالیہ نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ کی تفصیلات ایوان میں پیش کی جائیں اور بتایا جائے کہ کن لوگوں کو جعلی شناختی کارڈ دیئےگئے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیرداخلہ اہم مسئلے پر ایوان کو اعتماد میں لیں، جعلی شناختی کارڈ پر نوکریاں دینے کی تحقیقات بھی کی جائے اور جعلی شناختی کارڈ کے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

اس ضمن میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں۔

The post چالیس لاکھ جعلی شناختی کارڈ نادرا کی صلاحیت پر سوالیہ نشان ہے، خالد مقبول صدیقی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email