بھارت کی معروف اداکارہ انتقال کر گئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سریکھا سکری انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سریکھا سکری کے منیجر کا کہنا ہے کہ سریکھا سکری کا انتقال دل کے دورے کے باعث ہوا۔

سریکھا سکری کے منیجر نے بتایا کہ اداکارہ کئی ماہ سے علیل تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2020 میں اداکارہ کو دماغی فالج کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

سریکھا سکری کے منیجر نے مزید کہا کہ اداکارہ دوسری مرتبہ دماغی فالج کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں میں مبتلا تھیں۔

تاہم بالی ووڈ کی سینئر اور 3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ سریکھا سکری 75 سال کی عمر میں چل بسیں

The post بھارت کی معروف اداکارہ انتقال کر گئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email