پاکستان میں 2 کروڑ 21 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 21 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ایک کروڑ 77 لاکھ افراد کو دونوں ڈوز لگ چکی ہیں، ویکسین لگوانے سے کورونا کے خطرات کم ہوجاتے ہیں، ویکسین نہ لگوانے والوں کو 7 گنا زیادہ خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ڈوز لگوانے والوں میں 1250 میں سے صرف ایک کو کورونا ہوا ہے اور دو ڈوز لگوانے والوں میں 2500 میں سے صرف ایک کو کورونا ہوا ہے۔

سربراہ این سی او سی کے مطابق اسد عمر کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں احتیاط کی ضرورت ہے، ویکسین نہ لگوانے والےعید پر سیاحتی مقامات پرنہ جائیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے جلد سے جلد ویکسین لگوائیں، اسلام آباد میں کورونا کی بھارتی قسم بڑی تیزی سے پھیلتی ہے، پاکستان میں بھارتی قسم کے وائرس کے پھیلنے کے خدشات زیادہ ہیں۔

The post پاکستان میں 2 کروڑ 21 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email