مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے کی امن و سلامتی سب سے اہم ہے، ہماری ترجیح افغانستان میں امن ہے، افغانستان میں امن خطے کے امن کیلئے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو مزاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے، پاکستان نے طالبان کو مزاکرات کی میز پرلانے کی ہرممکن کوشش کی ہے، مجھے مایوسی ہوئی پاکستان پر الزامات لگائے جاتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا یہ بھی ہے کہ افغانستان میں امن نہ ہوا تو پورا خطہ متاثر ہوگا، پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا، افغانستان میں بدامنی سے پاکستان بھی متاثر ہوتا ہے، افغان جنگ سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا ہے، پاکستان نے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ امید ہے سی پیک علاقائی روابط میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

The post مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email