کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ، حسن علی پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر سامنے آگئی ہے، حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ  سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس کرنے کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

حسن علی کو احتیاطَ 16 جولائی کو ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیکل پینل اب دوسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا، جس کے بعد ان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

The post کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ، حسن علی پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email