پاکستان اور چین فولادی دوست ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے ، انہوں نے داسو میں چینی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین فولادی دوست ہیں،  پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں چینی فیملیز کے ساتھ ہے جبکہ حکومت پاکستان چینی زخمی شہریوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے کی ہر طرح سے تحقیقات کی جائے گی، چینی شہریوں ، ورکرز اور پاکستان میں موجود اداروں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی کو دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

The post پاکستان اور چین فولادی دوست ہیں، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email