کوروناوائرس سے متاثرہ چترال کی بیٹی صحت یاب ہوگئی

پشاور(زیل آن لائن) چترال سے تعلق رکھنے والی نرس ارم شہزادی جو گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے متاثرہوکر ہسپتال میں داخل تھی مکمل طور پر صحت یاب ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطا بق حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں زیرعلاج ارم شہزادی اب مکمل طور پر صحت یا ب ہوچکی ہیں اور چند دنوں میں ہسپتال سے ڈسچارچ ہو جائیں گی۔

ایچ ایم سی پشاور میں جماعت اسلامی کے شاہ جہاں آفریدی نے ان کی عیادت دی اور مالی امداد کی بھی  پیش کش کی ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی لوئر چترال کے صداسرتاج احمد بھی موجود تھے۔ ارم شہزادی اور ان کے خاندان کے افراد نے مشکل وقت میں ساتھ دینے اور حوصلہ دینے پر جماعت اسلامی کے اے ایم سی فاؤنڈیشن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email