پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سےحادثات کے نتیجےمیں تین افراد جاں بحق

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سےمختلف حادثات کے نتیجےمیں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبےبھر میں چھ گھروں کوجزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ صوبے بھر میں چار افراد ذخمی ہوئے  ہیں۔

      وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت  دی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعلٰی خیبر پختونخواکی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے  الرٹ ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ چترال کا کہنا ہے کہ  چترال کے علاقے اویرک ،منور ، بیشکیر ،نرکورٹ اور بیگھوسٹ کوجانے والی سڑک کوجزوی طور پربحال کردیاگیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے عوام کو آگاہی دی کہ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن  1700پر دیں۔

The post  پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سےحادثات کے نتیجےمیں تین افراد جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email