بھارت کے پی ایل سے خوفزدہ ہے، صدر کے پی ایل عارف ملک

کشمیر پریمئیر لیگ کے صدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کے پی ایل سے خوفزدہ ہے۔

وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف ملک کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی دبائو کو خاطر میں نہیں لایئں گے۔  کمنٹیٹررز اور براڈکاسٹرز کو بھی بھارت نے کے پی ایل میں شرکت کرنے سے منع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ  کھیلنے کے لیے 80 لوگ پاکستان آ رہے ہیں۔

 صدر کے پی ایل نے مزید کہا کہ کے پی ایل کے انعقاد سے کشمیر میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر شہریار آفریدی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی کے پی ایل کی طرز کرکٹ لیگ کروائیں گے۔ جب آزادکشمیر کے میدان سجیں گے تو دنیا کو دیکھا سکیں گے کہ ہم کتنے پیس فل ہیں۔

The post بھارت کے پی ایل سے خوفزدہ ہے، صدر کے پی ایل عارف ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email