ایکسپو سینٹر  کراچی میں شہریوں نے ایس او پیز کی دھیجاں اڑا دیں

 کراچی ایکسپو سینٹر میں  شہریوں نے ایس او پیز کی دھیجاں اڑا دیں ، نہ سماجی فاصلہ نہ ماسک کے استعمال کو ضروری سمجھا۔

 تفصیلات کے مطابق  کراچی میں ایکسپو سینٹر ویکسینیشن سینٹر نمبر 4  میں گزشتہ رات 2.30 بجے عوام نے توڑ پھوڑ کی۔ آج دوپہر ایک بار پھر شہریوں نے ایکسپو سینٹر میں ہنگامہ کیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں شہری  قطار در قطار  ویکسینیشن کے لیے کھڑے رہے جس پر  شہریوں کا پیمانہ لبریز ہوگیا ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک شہری کو ایکسپو سینٹر  میں ویکسین کے لیے کم از کم 5 گھنٹے قطار میں لگنا پڑ رہا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر انتظامیہ اتنے بڑے مجمعے کو قابو کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔

The post ایکسپو سینٹر  کراچی میں شہریوں نے ایس او پیز کی دھیجاں اڑا دیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email