جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طبعیت ناساز، آئی سی یو منتقل

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو  طبعیت ناساز   ہونے پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  کورونا وائرس  کے شکار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو  طبعیت ناساز   ہونے پر ایک بار پھر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صحت انہتائی مخدوش ہے۔ان کی کھانسی کنٹرول نہیں ہو رہی ہے۔

انہیں ڈاکٹرز کی ہدایت پر فیملی نے اسپتال منتقل کیا ہے جہاں ان کا  طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کو کورونا تشخیص ہوا تھا جس پر  دونوں میاں بیوی کو گھر میں قرنطینہ کیا گیا تھا۔

تین روز قبل  بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو طبیعت  ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم صحت سنبھلنے پر انہیں واپس گھر منتقل کردیا گیا تھا۔

The post جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طبعیت ناساز، آئی سی یو منتقل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email