اقوام متحدہ سلامتی کونسل صدارتی اقدار و قوانین کا احترام کرے گی ، زاہد حفیظ چوہدری

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل صدارتی اقدار و قوانین کا احترام کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اگست میں بھارت کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت تمام اراکین ایک ایک ماہ کے لیے سنبھالتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت رکن ریاستوں کو انگریزی حروف تہجی کی ترتیب  سے دی جاتی ہے ، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا صدر ایوان کے ماحول ، اجلاسوں کے انعقاد اور متعلقہ قواعد و ضوابط کا پابند ہوتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ جیسا کہ بھارت صدارتی کردار سنبھال رہا ہے ہم اسے دوبارہ جموں و کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی قانونی ذمہ داری یاد کرواتے ہیں۔

The post اقوام متحدہ سلامتی کونسل صدارتی اقدار و قوانین کا احترام کرے گی ، زاہد حفیظ چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email